ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / قطر کے پالیسیاں تبدیل نہ کرنے تک مذاکرات نہیں ہو سکتے، متحدہ عرب امارات

قطر کے پالیسیاں تبدیل نہ کرنے تک مذاکرات نہیں ہو سکتے، متحدہ عرب امارات

Sun, 23 Jul 2017 19:35:43  SO Admin   S.O. News Service

دبئی23جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا):   متحدہ عرب امارات کی جانب سے ہفتے کے روز کہا گیا ہے کہ جب تک دوحہ حکومت اپنی پالیسیاں تبدیل نہیں کرتی۔ اس کے خلاف پابندیاں ختم نہیں کی جائیں گی۔ متحدہ عرب امارات کے وزیرِ مملکت برائے امورِ خارجہ انور قرقاش نے کہا کہ دوحہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے آغاز سے قبل اس کی جانب سے پالیسیوں میں تبدیلی ضروری ہے۔ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی کی جانب سے مذاکرات کے مطالبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے قرقاش نے اس پر زور دیا کہ دوحہ حکومت کو اپنی بنیادی پالیسیوں میں تبدیلی پیدا کرنا ضروری ہے۔


Share: